امریکہ نے بیجنگ میں تعینات ایران کے دفاعی اتاشی سمیت چین ،ہانگ کانگ اور ایران کے ایک درجن سے زیادہ افراداوراداروں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔یہ پابندیاں ایران کے بیلسٹک میزائل کی تیاری میں شامل اداروں کے لئے آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری میں ان کی مدد کے الزامات پرعائدکی گئی ہیں۔