سعود ی عرب اور امریکہ نے مشرق وسطی میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مربوط بنانے اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔