Thursday, 31 October 2024, 01:06:56 am
 
بھارتی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں چار کشمیری نوجوان شہید
July 07, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو کلگام کے علاقوںMUDERGHAMاور FRISAL CHINNIGAN میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ادھر معروف نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی کا آٹھواں یوم شہادت کل منایا جائے گا۔سرینگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ان کے بلند حوصلے اور جذبے کی تعریف کی جو کشمیری نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔بیان میں کشمیریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ برہان وانی اور دیگر شہداء کی یاد میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں جن کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔