Thursday, 31 October 2024, 01:06:58 am
 
مون سون بارشیں،وزیراعلیٰ کی متعلقہ محکموں،انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت
July 07, 2024

File photo

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں متاثرہ افراد کو بروقت امداد اور تعاون فراہم کیا جانا چاہئے۔