Tuesday, 17 September 2024, 12:03:08 am
 
حیدر علی نے پیرا لمپکس ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
September 07, 2024

پاکستان کے حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

حیدر علی نے باون اعشاریہ پانچ چار میٹر کی تھرو پھینکی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حیدر علی کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ حید ر علی کی ہمت اور عزم پوری قوم کیلئے مشعل راہ ہے۔