Friday, 22 November 2024, 10:25:25 am
 
حکومت گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے:ترین
November 07, 2021

File Photo

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر گردشی قرضے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی لانے کیلئے بعض ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جو موجودہ حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد خوردنی اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں مشیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں چینی کی کوئی کمی نہیں اور درآمد کی گئی چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔انہو ں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں سے اس کا برا ہ ِ راست تعلق ہے۔