Thursday, 09 January 2025, 12:18:18 pm
 
معاشی استحکام کو پائیدار اقتصادی ترقی میں بدلنا ہے،وزیراعظم
January 08, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں، ملک کا ٹیکس سلیب نظام معیاری نہیں، معیشت کی بہتری کے لیے ماہرین کی تجاویز درکار ہیں۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا آغاز ہوچکا ہے، ملک میں معاشی استحکام آنے پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔