Thursday, 31 October 2024, 01:07:11 am
 
قازقستان پاکستانی طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے وافر مواقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے:سفیر
March 08, 2023

قازقستان کے سفیر Yerzhan Kistafin نے کہاہے کہ ان کاملک پاکستانی طلبہ کوتعلیم وتحقیق کے وافرمواقع فراہم کرنے کے لئے تیارہے۔ریڈیو پاکستان کے چینل Planet ایف ایم 87.6کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی طلبہ کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریںگے۔ایک سوال کے جواب میں سفیرنے کہاکہ پاکستان اورقازقستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اوروہ مختلف شعبوں خاص طورپرتجارتی اورکاروباری شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔قازقستان میں سیاحت کے امکانات کواجاگر کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطے بڑھانے پرزوردیا۔قازقستان کے سفیرنے ڈائریکٹرجنرل ریڈیو پاکستان طاہرحسین سے بھی ملاقات کی اور مشترکہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔