Tuesday, 03 December 2024, 04:55:45 pm
 
پاک ازبک دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے،ازبک سفیر
March 28, 2023

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمان نے کہا ہے کہ دونوں ملک مذہب‘ ثقافت اور روایات کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور پاک ازبک دوطرفہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

آج اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے PLANET ایف ایم 87.6 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کا مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون موجودہے۔

سفیر نے علاقائی روابط کو سماجی و اقتصادی ہم آہنگی کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہاکہ ازبکستان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا تک رسائی چاہتاہے جبکہ پاکستان ازبکستان کے ذریعے وسط ایشیا اور یورپ تک اپنی برآمدات بڑھانا چاہتا ہے۔