Saturday, 21 December 2024, 05:56:09 pm
 
مستحق خاندانوں کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کیلئے خصوصی سروے کیا جائیگا،معاون خصوصی
January 20, 2023

غربت کے خاتمے کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے جلد ایک بھرپور سروے کیاجائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ریڈیوپاکستان کے پروگرام ہاٹ لائن میں فون کرنے والوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی ۔

 

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اتحادی حکومت نے ستاسی لاکھ مستحق افراد کوپچپن ارب روپے جاری کیے ہیں اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی دواقساط بھی جاری کی گئی ہیں۔

 

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے اٹھائیس لاکھ سیلاب متاثرین میں بھی سترارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد میں راشن ، دوائیں اور خوراک بھی تقسیم کی گئیں۔