Wednesday, 08 May 2024, 11:51:00 pm
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
April 27, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال مارچ میں آئی ٹی کی برآمدات میں تیس کروڑ ساٹھ ہزار ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔رواں مالی سال کے پہلے نومہینوں میں آئی ٹی کی برآمدات مجموعی طورپر دو ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر رہیں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ ایک اہم شعبہ ہے جس پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں ساڑھے تین ارب ڈالر تک اضافہ ہوگا۔