پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نےپیر کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں جنگلی جانور گھروں میں رکھنے کے خلاف ریسکیو آپریشنز شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے لئے ریسکیو سینٹرز قائم کئے جائینگے۔