Monday, 20 May 2024, 02:07:22 am
حکومت ملک میں مفید کاروباری ماحول کے قیام کے لئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ
May 08, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مفید کاروباری ماحول کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں سٹی بینک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد بوزئی کی قیادت میں عالمی سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے اقتصادی استحکام کیلئے پاکستان کی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔احمد بوزئی نے تزویراتی شراکت داری اور اقدامات کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت کیلئے سٹی بینک پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے مقامی اور عالمی شراکت کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔