Monday, 20 May 2024, 04:23:53 am
پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ منصوبوں پر کام تیز کرنے کا عزم
May 08, 2024

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ ملکر تجارت اور روابط کے تمام دوطرفہ منصوبوں پر کام تیز کرکے انہیں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات ازبکستان کے وزیرخارجہ Bakhtiyor Saidov کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں کی رسائی فراہم کرنے کے لئے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اس کی جلد تکمیل کا عزم ظاہر کیا۔

دونوں فریقوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، دفاع، روابط اور عوام کے درمیان رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی روابط کیلئے افغانستان میں امن وترقی کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔

ازبک وزیرخارجہ Bakhtiyor Saidov نے ازبک صدر Shavkat Mirziyoyev کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی۔

وزیراعظم نے صدر Shavkat Mirziyoyev کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔