وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری کی پاکستان کے انرجی سیکٹر کے وفد کے ہمراہ سعودی وزیر برائے توانائی عبدالعزیز بن سلمان آل سعود سے ریاض میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر برائے الیکٹرسٹی ناصر القحطانی اور سعودی ڈپٹی منسٹر برائے پالیسی و سٹریٹجک پلاننگ نائف الموسھل نے بھی شرکت کی۔ا
جلاس میں پاکستان کے توانائی سیکٹر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سعودی عرب کے توانائی کے ماہرین نے اپنے انرجی سیکٹر پر بریفنگ دی۔۔
دونوں فریقین باہمی تعاون کی بنیاد پر آئندہ چند ہفتوں میں تفصیلی تجزیہ کر کے ایک دوسرے کے ملک کو تعاون فراہم کرنے کی سٹریٹجی بنا کر پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بہتری لانے کیلئے ان کے تجربات سے فائدہ حاصل کر کے آگے بڑھیں گے۔