آزاد جموں وکشمیر میں ممتاز کشمیری نوجوان رہنما شہید برہان مظفروانی اوران کے ساتھیوں کوخراج عقید ت پیش کرنے کیلئے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا اہتمام کیاگیا۔
مظفرآباد میں عظیم NABUBAT چوک میں تین سو تیرہ کشمیری نوجوانوں کے منظم دستے نے شہید برہان وانی جموں وکشمیر کے شہدا اور قومی پرچموں کو سلامی پیش کی ۔
کشمیری نوجوانوں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھارکھے تھے ، نوجوانوں نے برہان وانی شہید کی تصاویر والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
کشمیری نوجوانوں نے برہان وانی شہید اور دیگر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔
مقررین نے کہاکہ برہان مظفروانی نے آٹھ جولائی 2016 ء کو کوکرناگ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کودبا نہیں سکتا۔