Saturday, 21 December 2024, 10:51:45 pm
 
آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں تین روزہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 شروع
November 17, 2024

آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں تین روزہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ایکسپو 2024 آج سے شروع ہو گئی۔

اس کا انعقاد آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ سائنسز نے پاک فوج کے اشتراک سے کیا ہے۔

طلبا، اساتذہ اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد ایکسپو کا دورہ کر رہی ہے۔

ایکسپو میں حصہ لینے والے طلبا نے اسے ایک معلوماتی اور متاثر کن تجربہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایکسپو کے انعقاد میں تعاون پر پاک فوج کے بے حد مشکور ہیں کیونکہ اس نے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کو اپنے پراجیکٹس سب کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

فیکلٹی اور انتظامیہ کا خیال تھا کہ ایسی سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں۔