وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور کراچی میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونیوالے چینی شہریوں کیلئے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات میں چینی شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی بھائیوں کی زندگیوں اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازش کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے بعد حکومت پاکستان کی فوری کارروائی کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔