Monday, 20 May 2024, 08:16:01 am
کیلیفورنیا کی سینیٹ کاپاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف
May 09, 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی قانون ساز اسمبلی کے ایوان بالا نےامریکہ میں سفیر پاکستان مسعود خان  کے جنوبی کیلی فورنیا کے پہلے دورے کے موقع پر پاکستان، کیلیفورنیا اور  امریکہ کے مابین تجارت، ثقافتی تبادلوں اور خیر سگالی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی کوششوں کے اعتراف میں سند سے نوازا۔

 سند پر تحریر شدہ عبارت میں لکھا گیا ہے کہہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، اور اس خطے کی خوشحالی اور ثقافتی زندگی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کی خدمات انتہائی قابل تعریف ہیں۔ 

کیلیفورنیا سٹیٹ سینیٹ کی جانب سے  ہم اس اہم کام کو جاری رکھنے کے لیے آپ کے اور آپ کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں  اور آپ کے دورے کے موقع پر آپ کا پرتپاک خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔