Monday, 20 May 2024, 08:16:04 am
پاکستان ، سعودی عرب کا شغبہ توانائی میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پراتفاق
May 09, 2024

پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تیز تر معاشی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ماہرین کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق ریاض میں توانائی کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری اور سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے واضح حکمت عملی پر پہنچنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں کے اندر توانائی کے شعبے اوردیگر اہم اقتصادی شعبوں میں ماہرین کے تبادلے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر توانائی سرداراویس احمد خان نے ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے توانائی امور اور پالیسیز و تذویراتی منصوبہ بندی کے نائب وزیرکے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ملکوں میں توانائی کی صورتحال کے حوالے سے مفصل معلومات کا تبادلہ کیا۔