Thursday, 31 October 2024, 01:06:59 am
 
بھارت کا کشمیرپرغاصبانہ قبضہ عالمی برادر ی کیلئے چیلنج ہے،حریت کانفرنس
July 09, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ بھارتی گولیاں کھانے کیلئے تیار ہیں مگر اس کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل پر زور دیا۔