جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے فیصلہ کن اقدام کرے۔
انہوں نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں پر قابض قوتوں کی طرف سے جاری مظالم اور ان کی تباہی و بربادی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا اِن متنازعہ علاقوں میں فوجی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام عالمی امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔