وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت مستحکم اور ملکی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ترقی، مہنگائی سے نجات اور مسائل کا حل چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن نے ناشائستہ زبان اور بد تہذیبی کی بنیاد رکھ دی ہے اور خود اس کا نشانہ بن رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ زہر اب ختم ہورہا ہے اور جلد مکمل ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا اب لوگوں میں شعور آگیا ہے اور انہیں سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بد تہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔