Wednesday, 12 March 2025, 08:45:18 am
 
غیرقانونی مقیم افراد اور افغان شہریوں کوپاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 21 روزباقی
March 11, 2025

غیر قانونی طورپر مقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں اکیس دن باقی رہ گئے ہیں۔

ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ رواں ماہ کی اکتیس ہے۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے دوران کوئی ناروا سلوک نہیں ہوگا اور اس نے متعلقہ افراد کے لئے کھانے اور صحت کی سہولیات کا انتظام کیا ہے۔