Friday, 18 April 2025, 10:57:54 pm
 
پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ جیت لی
April 10, 2025

ورلڈ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے نور زمان نے جیت لیا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی۔

اس موقع پر نور زمان نے کہا کہ میں نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت محنت کی اور اللہ تعالی نے مجھے اس جیت کا صلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب قوم کی دعاں سے ممکن ہوا۔ دوسری جانب خواتین کا ایونٹ مصر کی فیروز ابوالخیر نے جیت لیا۔