Sunday, 08 September 2024, 04:18:56 am
 
مظفرآباد: جیپ گہری کھائی میں جاگری، 13افراد جاں بحق
July 10, 2024

آزاد کشمیر میں مظفر آباد کے قریب سڑک کے ایک حادثے میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک جیپ Pathika Devliyan کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے آٹھ مرد، چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد منتقل کردیا گیا۔