Friday, 03 January 2025, 08:36:33 am
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترخشک اور سرد رہے گا
November 10, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم زیادہ ترخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا ۔

تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں شام اور رات کے وقت مطلع ابرآلود رہنے ہلکی بارش ہونے اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر علاقوںمیں سموگ چھائی رہے گی۔تاہم بعض مقامات پرصبح اور شام کے وقت کہیں ہلکی اورکہیں شدید دھند چھائی رہنے کا امکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

 

اسلام آباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اورپشاور 18 کراچی 25کوئٹہ 10 گلگت 11 مری اور مظفر آباد 12 ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر جموں LEH پلوامہ اننت ناگ شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہنے تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ

ہلکی بارش کا امکان ہے ۔آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ اننت ناگ اور شوپیاں 8 LEH ایک اور جموں میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ