Saturday, 21 December 2024, 10:14:40 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا
December 19, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دورانملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں کہیں کہیں صبح اوررات کے وقت شدید دھند چھائی رہے گی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد صفر ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سات

کراچی چودہ

پشاور دو

کوئٹہ منفی پانچگلگت منفی چارمری منفی ایکاورمظفرآباد ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، Leh،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم شدیدسرداورخشک رہے گا جبکہ جموں میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اورپلوامہ میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ،جموں چھ،Leh منفی چودہ،اننت ناگ منفی تین،شوپیاں منفی چار اوربارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ۔