Friday, 27 December 2024, 04:37:21 am
 
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد، خشک ،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا
December 26, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم کشمیر اوراسکے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام اور رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ہلکی بارش اور برفباری کاامکان ہے۔

بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند اور سموگ چھائی رہیگی۔

اسلام آباد' خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد دوڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سات

پشاور اور مری ایک

کراچی چودہ کوئٹہ منفی پانچ گلگت منفی چھ اور مظفر آباد صفر ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابقسرینگر، پلوامہ،Leh، اننت ناگ اور شوپیاں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔جموں میں مطلع جزوی

طور پر ابر آلود اورموسم سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ بارہ مولہ میں موسم شدیدسرد اورمطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ، اننت ناگ اور شوپیاں منفی چھ، بارہ مولہ صفر، پلوامہ منفی سات، جموں چار اور Leh میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔