Monday, 30 December 2024, 10:45:56 pm
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
December 21, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد' مری اور پشاور ایک ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور نو کراچی چودہ کوئٹہ منفی تینگلگت منفی چھاورمظفرآباد صفر ڈگری سینٹی گریڈ ۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر، LEH، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور شدید سرد رہے گاجبکہ جموں میں موسم سرد

اور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، شوپیاں اور اننت ناگ منفی پانچ، جموں پانچ، پلوامہ منفی چھ'LEH منفی بارہ اور بارہ مولہ منفی چارڈگری سینٹی گریڈ۔