Friday, 18 April 2025, 11:06:36 pm
 
خواتین عالمی کپ کوالیفائر:پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
April 11, 2025

آج (جمعہ) لاہور میں خواتین کے آئی سی سی عالمی کپ کوالیفائر کے ایک میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا ۔

پاکستان کی ٹیم نے تیس اعشاریہ چار اوورز میں ایک سوچھیاسی رنز کا ہدف حاصل کرلیا تھا ۔اس سے پہلے سکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رنز بنائے تھے ۔بارش کے باعث میچ بتیس اوورز تک محدود کردیاگیاتھا۔