Monday, 11 November 2024, 02:29:13 am
 
سعودی وزیر خارجہ کا بین الاقوامی سلامتی کے پورے نظام پر نظرثانی کی ضرورت پرزور
September 11, 2024

File Photo

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بین الاقوامی سلامتی کے پورے نظام پر نظرثانی کی ضرورت پرزور دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قائرہ میں عرب لیگ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی میں تاخیر بین الاقوامی سلامتی کے نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرنا جنگی جرائم کے مترادف ہے۔