بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرے۔
آج ایک تاریخی جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید حریت رہنمائوں، وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔