Saturday, 27 July 2024, 11:25:12 am
چین نے فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی
April 12, 2024

چین نے فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین اس سلسلے میں عالمی ادارے کے فوری اقدام کی حمایت کرے گا۔فلسطین نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے باضابطہ درخواست کی تھی کہ دوہزار گیارہ میں اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے جمع کرائی گئی اس کی درخواست پر دوبارہ غور کرے۔سلامتی کونسل کا گزشتہ پیر کو اجلاس ہوا جس میں درخواست کو غور و خوض کے لئے متعلقہ داخلہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔