افغانستان میں ملک کے شمالی حصے میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تین سو سے زائد ہو گئی ہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ کم از کم دو ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
افغان حکومت نے بدخشاں، بغلان، غور اور ہرات کے صوبوں کو سب سے زیادہ متاثر قرار دیا ہے۔