Friday, 22 November 2024, 02:42:19 pm
 
طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں،انتونیو گوتریز
September 12, 2021

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات انتہائی ناگزیر ہیں۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی ادارہ چاہتا ہے کہ افغانستان بین الاقوامی تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا ہم افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں جس میں افغان عوام کے مختلف طبقات کی نمائندگی شامل ہو ۔انتونیو گوتریز نے طالبان کے ساتھ عالمی برادری کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔