فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کیلئے ایک قبرستان بن چکا ہے۔
ایک بیان میںادارے کے کمشنر جنرل PHLIPPE LAZZARINI نے کہا ہے کہ ان کا بچپن چھن رہا ہے اور ان کی نسل ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔
ادھر فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچے اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور انہیں بدترین حالات کا سامنا ہے جو زندگی کے حق سمیت ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔