Friday, 22 November 2024, 04:23:26 pm
 
آکلینڈ ، بھارت کے اندر آزاد خالصتان ریاست کے قیام کیلئےریفرنڈم
November 17, 2024

آج نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں بھارت کے اندر آزاد خالصتان ریاست کے قیام کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ریفرنڈم میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے امڈ آئی اور منتظمین کو ووٹنگ کے عمل میں ایک گھنٹے کی توسیع کرنا پڑی۔

ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔  سکھ فار جسٹس کے قونصل جنرل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو گولیوں سے جواب دیتا ہے۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود سکھ تشدد کی راہ اختیار کرنے کی بجائے ووٹنگ کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔   

سکھ فار جسٹس کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو لاس اینجلس میں ہو گا۔

انہوں نے بھارتی حکمرانوں کے قبضے سے پنجاب کی آزادی کیلئے اعتماد کا اظہار کیا۔

گُرپت ونت سنگھ پنوں نے دِلی بنے گا خالصتان اور خالصتان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔