عیدمیلاد النبی ۖ کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے کُل پاکستان مقابلہ نعت خوانی نیشنل براڈ کاسٹنگ ہائوس اسلام آباد میں جاری ہے۔ چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت ،اسلام آباد اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نعت خواں مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ نعت خوانی کا مقابلہ ریڈیو پاکستان سے قومی نشریاتی رابطے پر برا ہ راست نشر کیا جارہا ہے۔