وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صحافی ارشد زبیری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں مرحوم صحافی کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور کہا کہ صحافت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔