خیبر پختونخوا کے قبائلی نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے شمالی فرنٹیئر کور اقدامات کر رہی ہے۔
اس حوالے سے شمالی فرنٹیئر کور اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خیبر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ لنڈی کوتل میں پہلا کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔
جس میں 84 طلبہ اور طالبات کو نو ماہ کے بنیادی ہنر کی ٹریننگ دی گئی ہے، ٹریننگ میں کمپیوٹر، ڈیجیٹل ہنر و سلائی ،کڑھائی، موٹر سائیکل ، مشین، بجلی اور ویلڈنگ شامل ہیں۔
مہمان خصوصی آئی جی فرنٹیئر کور نے کامیاب اور کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔