Wednesday, 05 February 2025, 09:04:40 am
 
وزیراعظم کی تربت میں سڑک پر بم دھماکے کی مذمت
January 13, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک پر بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کیلئے دعا کی، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے ذمہ داروں کی شناخت کیلئے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شرپسندوں کو بلوچستان میں لاقانونیت پھیلانے کے اُن کے گھناؤنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں میں ملوث عناصر، بلوچستان کے دشمن ہیں۔

انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اِن کارروائیوں میں ملوث عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔