اسلام آباد میں سرینہ انٹرچینج منصوبے کی لنک اور سلپ روڈز کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے اور انٹرچینج کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بات سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے آج اسلام آباد میں انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے اور انٹرچینج منصوبے کے دو انڈر پاسز کا ڈھانچہ جاتی کام مکمل ہو گیا ہے۔
سی ڈی اے کے چیئرمین نے کہا کہ انٹرچینج کے دونوں اطراف کی تزئین و آرائش اوروہاں پھولدار پودے لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے منصوبے پر تعمیری کام میں پیشرفت پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔