بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دنیا کی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے منعقد کئے جانے والے نام نہاد انتخابات کے دوران بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تر قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے تاکہ اپنی سوچ کے مطابق کشمیر کی منظر کشی کی جا سکے۔
سرینگر، گاندربل، پلوامہ، بڈگام کے بعض حصوں اور شوپیاں کے اضلاع میں پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام کو خوفزدہ کرنے کیلئے یہ اہلکار لوگوں کو زبردستی گھروں سے باہر نکال کر پولنگ اسٹیشنوں کی طرف لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔