اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے غزہ کے گنجان آباد جنوبی علاقے میں تباہ کن نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی جارحیت کو ہر قیمت پر روکنا ہو گا۔
یہ انتباہ ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے جب اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے UNRWA کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ سے مزید انخلاء کے احکامات کے نتیجے میں تقریباً تیس ہزار افراد رفح سے جا چکے ہیں۔
جنیوا میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر VOLKER TURK نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے شدید فضائی حملوں کی وجہ سے حالات تیزی سے خراب ہونے پر ادارے کو شدید تشویش لاحق ہے۔