وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا ایک تربیتی سکول قائم کرنے کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم کمیٹی کی سربراہ ہونگی۔
پندرہ ارکان پر مشتمل کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کے تربیتی سکول کے قیام کے حوالے سے پندرہ روز میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔