Thursday, 31 October 2024, 01:07:06 am
 
پنجاب حکومت کا یوم آزادی سے مفت سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان
July 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شمسی پینلز کی تقسیم یوم آزادی کے موقع پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے شمسی پینلز کی فراہمی کی سکیم کو حتمی شکل دیدی ہے، شمسی پینلز کی تقسیم بینکوں کے ذریعے کی جائے گی۔

دوسو یونٹ سے کم بجلی خرچ کرنے والے صارفین چودہ اگست سے مفت شمسی پینلز حاصل کرسکیں گے۔

دوسو سے پانچ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے شہری دس فیصد قیمت کی ادائیگی کے ساتھ شمسی پینلز حاصل کرسکیں گے جبکہ باقی نوے فیصد قیمت حکومت ادا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ ادائیگی بلاسود پانچ سال میں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شمسی پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی کے بلوں میں چالیس فیصد تک کمی آئے گی۔