پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ تین سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں متفقہ اور بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔یہ فیصلہ پیر کے روزلاہور میں ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے کی۔بعد میں بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد وہی ماحول، سوچ اور رویہ متعارف کرانا ہے جس سے ماضی میں پاکستان کی ٹیم کا شمار بے خوف کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں میں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے اور موجودہ دور کے کرکٹرز کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے گی۔