پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔