Monday, 14 September 2026, 05:00:17 am
 
ستمبر 1965 کی جنگ: تیرہویں روز بھی پاکستانی افواج کی پیش قدمی جاری رہی
September 13, 2026

ستمبر 1965 کی جنگ کے تیرہویں روز پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی روکتے ہوئے با ئو ریلوے اسٹیشن پر قبضہ کر لیا۔

پاکستانی فوج نے کھیم کرن کی جانب پیش قدمی کی بھارتی فوج کی متعدد کوششیں بھی ناکام بنا دیں، جبکہ قصور، جموں اور سیالکوٹ کے محاذوں پر بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔اس دوران بھارتی حکومت نے صحافیوں کو جنگی علاقوں میں جانے اور شفاف رپورٹنگ سے روک دیا گیا۔

پاک فضائیہ نے جموں ایئر فیلڈ پر کھڑے بھارتی فضائیہ کے چھ ٹرانسپورٹ طیارے تباہ کر دیے، جبکہ سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا Gnat طیارہ بھی مار گرایا۔

مجاہدین نے سرینگر کے قریب بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے جنگ کے زخمیوں کے لیے خون کے عطیات دیے۔جنگ کے پہلے آٹھ روز میں بھارت کو اپنی فوجی طاقت کا تقریبا نصف نقصان اٹھانا پڑا، جس میں 209 ٹینک اور 140 جنگی طیارے شامل تھے۔

پاکستانی افواج کی مسلسل کامیابیوں سے بھارتی فوج شدید دبائو اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی، جبکہ بھارت کو میدان جنگ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔